شادی شدہ خاتون دو کمسن بیٹیوں سمیت اغوا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو دو کمسن بیٹیوں سمیت اغواکرلیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 52 ج ب میں تاریخ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ الفت بی بی اور 10 سالہ بیٹی عروج فاطمہ اور 3 سالہ کشف کو نامعلوم ملزم نے اغوا کرلیاہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویوں کی تلاش شروع کر دی ۔