سائزنگ ورکرز کی تنخواہوں میں سالانہ ساڑھے چھ فیصد اضافے کا معاہدہ
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)ٹیکسٹائل سائزنگ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافے کا معاہدہ طے پا گیا،اطلاق یکم جولائی 2025سے ہوگا۔
ٹیکسٹائل سائزنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن اور لیبر قومی موومنٹ کے عہدیداران میں سائزنگ یونٹس پر کام کرنیوالے ورکرز کی سالانہ تنخواہوں میں ساڑھے چھ فیصد اضافے پر اتفاق رائے ہو گیا ۔اس موقع پر شکیل انصاری،میاں اجمل،ملک مظہر، شہزاد اظہر بلو،ا شفاق بٹ،صدر رانا طاہر، اکبر کمبوہ،اعظم بٹ، عبدالستار بگڑ، شیخ فہیم،صدر ساتواں میل رانا فخر،رانا عمران و دیگر رہنما موجود تھے ۔