ڈی سی کاٹی ایچ کیوہسپتال بھوانہ کا دورہ، بدانتظامیوں پر اظہار برہمی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھوانہ کا دورہ کیا۔
ادویات کی دستیابی اور علاج معالجہ کا جائزہ لیااور بعض بدانتظامیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کسی مریض کو ادویات نہ ملنے کی شکایت نہیں آنی چاہیے ورنہ سخت ایکشن لیاجائے گا۔انہوں نے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی ،مریضوں ولواحقین سے بھی ملاقات کی اورکہا مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے ۔