منشیات فروشی عروج پر پولیس فرضی کارروائیوں میں مصروف
پینسرہ (نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا کے بعد تھانہ ایئرپورٹ پولیس اہلکار بھی سدھار دھاندرہ نیو سبز منڈی سے منشیات فرووشی ختم کرنے میں ناکام ہو گئے۔۔۔
چوکی نیو سبز منڈی سے چند سو میٹر دور سدھار منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا بدنام زمانہ منشیات فروش دیدہ دلیری سے منشیات کا دھندہ کرنے میں مصروف ہیں نوجوان نسل آئس کے عادی ہو کر زندگیا ں تباہ کرنے لگے ہیں جبکہ پولیس اگر کسی ملزم کو نشاندہی پر گرفتار کرتی ہے تو مبینہ طور پر چھوڑ دیتی ہے یا آئس ڈیلروں پر چند لٹر شراب کی ایف آئی درج کی جاتی ہے ملزم کو فائدہ دیا جاتا ہے اور وہ دو روز بعد ہی ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ سے دھندہ شروع کر دیتا ہے بار بار متعلقہ تھانے میں تعینات عملہ مبینہ طور پر ملز موں سے ساز باز ہے جس سے منشیات کا دھندہ کم ہونے کی بجائے بڑھ رہا ہے پاکستان لیبر قومی موومنٹ ،جماعت اسلامی ،صدائے حق ٹر سٹ سمیت دیگر جماعتوں و شہریوں نے سی پی او سے نوٹس کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمہ کے لئے ٹاسک فورس قائم کرتے ہوئے ملوث ملز موں اور ان کی پشت پناہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارر وائی کی جائے ۔