انڈسٹری بندش ،روزگار خاتمہ حکومت کیلئے چیلنج:زاہد توصیف

انڈسٹری بندش ،روزگار خاتمہ حکومت کیلئے چیلنج:زاہد توصیف

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے حکومتی عدم توجہ سے ملکی انڈسٹری کی زبوں حالی پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ۔۔۔

 دیگر ممالک کی نسبت وطن عزیز میں مہنگی بجلی سے ایکسپورٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں انڈسٹری کی بتدریج بندش سے محنت کشوں کاروزگار چھن جانا لمحہ فکریہ اور حکومت کیلئے کھلا چیلنج ہے ۔ پاکستان کی نسبت دنیا بھر میں بینکوں کا ریٹ آف انٹرلسٹ بھی زیادہ ہے مہنگی بجلی، گیس اور دیگرعوامل کے باعث صنعتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے ، ایشیاء کے کئی ممالک سستی بجلی اور دیگر مراعات ملنے پر بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی ساکھ بہتر کر چکے ہیں وہاں ایکسپورٹرز کو تمام تر سہولیات بھی بہم پہنچائی جاتی ہیں مگر پاکستان میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے اور حکمرانوں کی عوامی مسائل کی جانب کوئی توجہ نہ ہے چنانچہ اس کیلئے ضروری ہے کہ برآمد کنندگان کے نمائندگان کو فوری طور پر اعتماد میں لیا جائے اور سستی بجلی کی فراہمی سمیت بینک انٹرلسٹ کو زیروریٹڈ کرنے کیلئے پالیسی وضع کی جائے انڈسٹری کا پہیہ چلے گا تو ملک چلے گا لوگوں کو روزگار ملے گا حکومت کو ریونیو حاصل ہو گا لہٰذا ضروری ہے کہ ہر روز بیکار اور فضول منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی بجائے بجلی گیس کے نرخوں میں کمی کی جائے ۔ اگر ملک میں انڈسٹری کو فروغ ملے گا تو ہمیں عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کی نوبت نہیں آئے گی برآمدکنندگان کے مسائل حل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی ساکھ میں بہتری لانے کیلئے ترجیحی اقدامات اشد ضروری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں