کمالیہ چیچہ وطنی روڈ چھوٹی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیرِ نگرانی ضلع بھر میں سیلابی پانی میں کمی کے بعد امدادی و بحالی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں تاکہ متاثرہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
سیلاب کے باعث کمالیہ چیچہ وطنی روڈ چار مقامات پر بریچ ہوا تھا۔ ضلعی انتظامیہ اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سے تین مقامات پر بیلی برج نصب کر دئیے گئے ہیں جبکہ ایک مقام پر مٹی ڈال کر راستہ بنایا گیا ہے ۔ اس کے نتیجے میں روڈ کو چھوٹی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ایکسئین ہائی وے اصغر علی نے کہا کہ بیلی برج کی تنصیب سے کمالیہ چیچہ وطنی روڈ پر آمدورفت ممکن ہو گئی ہے جس سے شہریوں کو ریلیف ملا ہے اور تجارتی سرگرمیوں میں آسانی پیدا ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے دن رات کی محنت سے مختصر وقت میں یہ کام مکمل کیا ہے ۔