وزیر کاپروٹوکول ،ننھے طلبا کو 2گھنٹے تک سڑک پر بٹھادیا گیا

 وزیر کاپروٹوکول ،ننھے طلبا کو 2گھنٹے تک سڑک پر بٹھادیا گیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج انتظامیہ کی مبینہ بے حسی کے باعث ننھے طلبا کو صوبائی وزیر کے پروٹوکول کے لیے گھنٹوں تک گرمی اور بھوک میں سڑک پر بٹھائے رکھا گیا۔

 انتظامیہ نے بچوں کے گلے میں ڈھول اور کمر پر ویلوٹ کی بھاری چادریں ڈال کر شام 6 بجے تک ریڈ کارپٹ پر بٹھا دیا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا کی آمد پر ڈی پی ایس ڈی ایم سی ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں اقلیتی طلبا میں سکالرشپ چیکس تقسیم کیے جانے تھے ۔ اس مقصد کے لیے پرائمری کلاسز کے بینڈ والے طلبا کو چھٹی کے بعد بھی سکول میں روک لیا گیا۔ بچوں کو دوپہر 3 بجے تیاری کے بعد سڑک پر بٹھا دیا گیا، جبکہ صوبائی وزیر کی آمد کے لیے 4 بجے کا وقت دیا گیا مگر وہ تقریب میں شام 5:50 تک بھی نہ پہنچے ۔انتظار کے دوران بچے بھوک اور گرمی سے نڈھال ہوگئے جس پر اسکول انتظامیہ نے انہیں صرف جوس اور بسکٹ دے کر مزید روک لیا۔ والدین اور شہریوں نے اس رویے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نظم و ضبط سکھانے والا ادارہ اگر طلبا کو اس طرح پروٹوکول کے لیے استعمال کرے تو ڈی پی ایس کے معیارِ تعلیم پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...