ضلع کو خوبصورتی کے لحاظ سے ماڈل بنانا ترجیح ، صفی اللہ گوندل
پلانٹیشن میں اضافہ کیا جائے اور گرین بیلٹس پر حفاظتی زنجیریں نصب کی جائیں
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے لاہور روڈ بائی پاس چوک کا دورہ کیا اور چوک کی بہتری و بحالی کے جاری کاموں کے ساتھ ساتھ دیدہ زیب ماڈلز کی تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایکسین ہائی ویز اور سی او ضلع کونسل کو ہدایت کی کہ بائی پاس چوک کے چاروں اطراف کو مزید خوبصورت بنایا جائے ، پلانٹیشن میں اضافہ کیا جائے اور گرین بیلٹس پر حفاظتی زنجیریں نصب کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کو خوبصورتی کے لحاظ سے ماڈل بنانا ان کی اولین ترجیح ہے ، اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنے حصے کا جاندار اور مؤثر کردار ادا کریں۔