علماء اختلافِ رائے کو تنازعات کا سبب نہ بننے دیں :ریاض کھرل

علماء اختلافِ رائے کو تنازعات کا سبب نہ بننے دیں :ریاض کھرل

دشمنوں کے مذموم ارادوں کو قومی اتحاد سے ہی خاک میں ملا سکتے ہیں:خطاب عزیز الحسن ، صدیق الرحمن، صاحبزادہ برہان رضا کابھی سیمینار سے اظہار خیال

 فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے کہا ہے کہ علما ء محراب و منبر سے اسلامی ماحول، تحمل، برداشت، بھائی چارہ، مذہبی ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری اور قومی یگانگت کی تلقین کریں، اختلافِ رائے کو تنازعات کا سبب ہرگز نہ بننے دیں اور ملی یکجہتی کو فروغ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ادارہ البرہان شہباز ٹاؤن میں منعقدہ سالانہ شانِ اولیاء کانفرنس سے خطاب میں کیا۔کانفرنس کے میزبان قاری پیر عاشق نعیمی مدنی تھے جبکہ علماء، مشائخ اور معززینِ شہر نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر علامہ عزیز الحسن اعوان، پیر محمد صدیق الرحمن، صاحبزادہ برہان رضا نعیمی، حافظ محمد رضوان، قاری محمد فرحان، حافظ محمد ریحان اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ علامہ ریاض کھرل نے مزید کہا کہ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے مذموم ارادوں کو ہم اپنے قومی اتحاد سے ہی خاک میں ملا سکتے ہیں ۔ دیگر مقررین نے کہا کہ علماء، اولیاء و بزرگانِ دین کی تعلیمات رہتی دنیا تک مشعلِ راہ ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں