ڈکیتی کی نیت سے چھپے 2ملزم گرفتار

ڈکیتی کی نیت سے  چھپے 2ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی کی نیت سے چھپے دو ملزم پولیس کی گرفت میں آگئے ،تھانہ صدر کے علاقہ 225 چک میں پولیس نے دوران گشت دو افراد کو مشکوک اندار میں دیوار کی اوٹ لیکر چھپے ہوئے پایا جنہیں ٹیم کے ہمراہ قابو کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم وقاص اور اس کے ساتھی نے ڈکیتی کی نیت سے چھپ کر شکار کا انتظار کرنے کا اعتراف کرلیا جن سے تلاشی لینے پر ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں