جڑانوالہ میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے اقدامات تیز

جڑانوالہ میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے اقدامات تیز

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) سینیٹر طلال چودھری کی خصوصی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ٹیم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بلال بدر چوہدری اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب بھی ہمراہ تھے ۔

ٹیم نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور طبی عملے سے ملاقات کی۔بلال بدر چودھری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں 60 بیڈ پر مشتمل نئی ایمرجنسی بلڈنگ کی منظوری کی سفارش کی گئی ہے تاکہ جڑانوالہ اور گردونواح کے عوام کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی عمارت کی تعمیر سے مریضوں کے رش میں کمی آئے گی اور بروقت طبی امداد ممکن ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹر طلال چوہدری عوامی خدمت کے جذبے کے تحت صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے سرگرم ہیں تاکہ جڑانوالہ کے شہریوں کو بڑے شہروں کے برابر سہولیات حاصل ہوں۔ بلال بدر چودھری نے ڈاکٹرز و عملے کو مریضوں سے خوش اخلاقی اور ہسپتال میں صفائی و نظم و ضبط یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ عوامی حلقوں نے اس دورے کو علاقے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں