میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے واجبات کی ریکارڈ وصولی کر لی
پلاننگ برانچ کی مثالی کار کر دگی ، نقشہ جات فیس کے ساڑھے سات کروڑ وصول
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ذیشان لبھا مسیح کی زیر نگرانی پلاننگ برانچ کی کارکردگی مثالی رہی۔ پلاننگ برانچ نے میونسپل کمیٹی کی تاریخ میں واجبات کی سب سے زیادہ وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ مقررہ ہدف سے زائد ریونیو اکٹھا کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروایا گیا۔میونسپل آفیسر پلاننگ حافظ شعیب شیخ نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران نقشہ جات فیس کی مد میں ساڑھے سات کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کی گئی ہے ، جو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں نمایاں کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا ضلعی انتظامیہ کی مؤثر نگرانی اور ٹیم ورک کو جاتا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لیے دس کروڑ روپے کی وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جسے ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ محکمے کے افسران اور عملہ بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔