مدرسہ تہذیب المسلمات میں تقسیم اسناد و انعامات تقریب آج ہوگی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تکمیل تفسیر و ترجمتہ القرآن کے موقع پر 24 واں سالانہ اجتماع برائے خواتین بسلسلہ تقسیم اسناد و انعامات آج بروز اتوار صبح 10 بجے تا سہ پہر 3 بجے تک مدرسہ تہذیب المسلمات کلیم شہید کالونی نمبر 2( تلیاں والا روڈ نزد ثریا مجید ہسپتال )میں ہو گا ۔
اجتماع میں معروف اسلامی سکالرز شریک ہو نگی جو موجودہ فتنوں سے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے اسلامی تعلیمات سے آگاہی سمیت دیگر روز مرہ مسائل اور انکا حل سمیت موضوعات پر لیکچردینگی ۔ ترجمتہ القرآن و تفسیر القرآن اور ناظرہ قرآن مکمل کرنیوالی طالبات اور پوزیشن ہولڈرز کو اسناد و انعامات تقسیم کئے جائینگے ۔