کمشنر کاٹیچنگ ہسپتال غلام آباد میں طبی سہولیات کا جائزہ
رش پر جامع حکمت عملی کی ہدایت،ہسپتال کو درکار وسائل دینگے :راجہ جہانگیر انور
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرکمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام آباد کا دورہ کیا اورمختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے وارڈز اور ویٹنگ ایریاز میں مریضوں ولواحقین سے ادویات ہسپتال سے ہی ملنے کی تصدیق اور اطمینان کا اظہارکیا۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے کہا کہ مریضوں کے رش کی صورت میں جامع حکمت عملی اپنائی جائے ۔کمشنرنے مختلف شعبوں میں موجود کنسلٹنٹس/ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ کوالیفائیڈ ڈاکٹرز ہی مریضوں کے علاج معالجہ پر مامور ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کارڈیک سنٹر کا دورہ کرکے علاج معالجہ بارے بھی معلومات لیں۔انہوں نے کہا ہسپتال کو درکار وسائل کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کے اعتماد میں مزید اضافہ ناگزیر ہے ۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا بھی ہمراہ تھے ۔