ڈپٹی کمشنر جھنگ کا اجلاس ، انسداد سموگ و ڈینگی مہم کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر جھنگ کا اجلاس ، انسداد سموگ و ڈینگی مہم کا جائزہ

محکمہ زراعت کے افسروں سے گندم بوائی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میں جاری حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر انسداد سموگ و ڈینگی مہم پر عملدرآمد، محکمہ صحت کے افسروں سے کلینک آن وہیلز اور فیلڈ ہسپتالوں کی گزشتہ روز کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ لی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسروں سے گندم بوائی مہم کے حوالے سے معلومات حاصل کیں جبکہ ستھرا پنجاب کے افسروں سے جاری صفائی آپریشن کی کارکردگی پر بریفنگ لی اور متعلقہ محکموں کو حکومتی پالیسی کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں