گوجرہ:نجی کالج میں چوتھا سالانہ نعتیہ مشاعرہ
گوجرہ (نمائندہ دنیا )نجی کالج میں بزم وفائے قلم کے اشتراک سے چوتھا سالانہ نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا، جس کی صدارت اسد خان اسد ٹوبہ نے کی۔
تقریب میں مہمان خصوصی عاطر الفیحانی ایڈووکیٹ اور بشیر ربانی، پرنسپل سپیشل ایجوکیشن کمالیہ، جبکہ مہمان اعزاز پروفیسر محمد ندیم، گورنمنٹ کالج گوجرہ اور ڈاکٹر عدنان عاصی ٹوبہ تھے۔ پروگرام کے دوران ادبی تقریبات پروفیسر محمد ادریس نے پیش کیں۔