غیر آباد پلاٹس کی فوری صفائی کیلئے 15 روز کی مہلت

غیر آباد پلاٹس کی فوری صفائی کیلئے 15 روز کی مہلت

کوڑا سٹینڈ، مچھروں کی افزائش گاہوں کا مرکز، غفلت نہ کی جائے : کمشنر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ شہری و علاقائی خوبصورتی یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے غیر آباد/نظر انداز سرکاری و نجی خالی پلاٹ، اراضی، صنعتی علاقہ اور دفاتر کے مالکان و ذمہ داران کو اراضی و پلاٹ کی 15 یوم میں ازخود صفائی کرانے اور انہیں آباد کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی جگہیں کوڑا سٹینڈ، جانوروں کی آماجگاہ اور مچھروں کی افزائش گاہوں کا مرکز بنتی ہیں، لہٰذا ذمہ دار شہری بنیں اور غفلت سے گریز کیا جائے۔ 15 روز کی مہلت کے بعد میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں انسپکشن کریں گی اور قوانین کے تحت 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں