پیراویٹرنری سٹاف کوآسان اقساط پر موٹر سائیکلوں کی فراہمی

پیراویٹرنری سٹاف کوآسان اقساط پر موٹر سائیکلوں کی فراہمی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت محکمہ لائیوسٹاک حکومتِ پنجاب کی جانب سے فیلڈ سروس ڈلیوری کو مؤثر، تیز رفتار اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

اسی سلسلے میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 68 پیراویٹرنری سٹاف کو بلا سود اور آسان اقساط پر کسٹمائزڈ موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔یہ تقریب لائیوسٹاک کمپلیکس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان تھے ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر حنا ظفر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیوسٹاک ٹوبہ ٹیک سنگھ نے بھی شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی نے 68 پیراویٹرنری سٹاف میں موٹر سائیکلوں کی چابیاں تقسیم کیں۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق فیلڈ اسٹاف کو موٹر سائیکلوں کی فراہمی سے مویشی پال کسانوں کو ان کی دہلیز پر بروقت، مؤثر اور معیاری ویٹرنری سہولیات میسر آئیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں