تعلیم میں اوپن یونیورسٹی کی خدمات قابل ستائش،گورنر کے پی

تعلیم میں اوپن یونیورسٹی کی خدمات قابل ستائش،گورنر کے پی

ڈگری اختتام نہیں نئے امتحان کی شروعات ہے، فیصل کریم کنڈی کا کانووکیشن سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خیبر پختونخوا چیپٹر کے کانووکیشن کا انعقاد گزشتہ روز نشتر ہال پشاور میں ہوا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے صدارت کی۔ فیصل کریم کنڈی نے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات ملک بھر کی جامعات کیلئے قابل تقلید ہیں۔ قیدیوں، شہدا کے بچوں اور خواجہ سرائوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا ملک و قوم کیلئے اوپن یونیورسٹی کی بہت بڑی خدمت ہے۔

انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈگری اختتام نہیں بلکہ ایک نئے امتحان کی شروعات ہے، اصل کامیابی اس دن ہو گی جب آپ کا علم کسی انسان کے کام آئے، آج آپ کی عملی زندگی کے سفر کا آغاز ہے، تعلیم کو تبدیلی کا ذریعہ بنائیں اور ملک و قوم کے لئے فخر کا باعث بنیں۔ گورنر اور وائس چانسلر نے طلبا  و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو میڈلز سے نوازا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں