ستھرا پنجاب:صفائی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر

ستھرا پنجاب:صفائی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صفائی کے مجموعی نظام اور فیلڈ پرفارمنس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عائد جرمانوں (پینلٹی) کے نظام اور اس پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ مانیٹرنگ آفیسرز کی کارکردگی رپورٹس جلد از جلد پیش کی جائیں۔انہوں نے ضلع کونسل، یونین کونسل سیکرٹریز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا کے لاگ اِن فعال کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ صفائی کے نظام کی مؤثر نگرانی ممکن بنائی جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اربن اور رورل دونوں علاقوں میں سویپنگ کے عمل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کم کارکردگی دکھانے والی یونین کونسلز کی نشاندہی کرنے اور اصلاحی اقدامات تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے اہداف بروقت اور مؤثر انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں