کمشنر فیصل آباد آفس کے مسیحی ملازمین میں عیدی تقسیم
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈویژنل انتظامیہ نے کمشنر آفس کے مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں شرکت کی۔
اس موقع پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کمشنر آفس کے مسیحی ملازمین میں عیدی تقسیم کی۔کمشنر فیصل آباد نے اس موقع پر کہا کہ بطور پاکستانی ہم سب ایک ہیں اور تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔مسیحی ملازمین نے عیدی کی تقسیم اور ان کی دلجوئی پر کمشنر فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔