گوجرہ: بینک اہلکار پر 5 افراد کا حملہ، تشدد کے بعد فرار

گوجرہ: بینک اہلکار پر 5 افراد کا حملہ، تشدد کے بعد فرار

گوجرہ (نمائندہ دنیا)۔ مقامی نجی بینک کے اہلکار محمد عمران پر پانچ افراد نے حملہ کر کے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

 یہ واقعہ محلہ سراج ٹاؤن کے ریحان کے گھر کے قریب پیش آیا، جہاں بینک اہلکار قرضہ کی قسطیں وصول کرنے کے لیے آیا تھا۔ملز موں نے ریکوری دینے کی بجائے اہلکار پر تشدد کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں