بھوانہ: محلہ ارشاد میں سیوریج لائن بند، عوام کو مشکلات
بھوانہ (نمائندہ دنیا ) بھوانہ کے محلہ ارشاد میں دو دن سے سیوریج لائن بند ہونے کے باعث سارا پانی جمع ہو گیا ہے ، جس سے عوام ذلیل و خوار ہیں اور انتظامیہ تا حال غیر فعال ہے ۔محلہ ارشاد کے رہائشی دو دن سے گندے پانی کے باعث محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
نمازی اور عام شہری دونوں شدید پریشانی کا شکار ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ دو دن سے \"ستھرا پنجاب\" اور میونسپل کمیٹی کے چکر لگا کر تھک گئے ہیں، مگر کسی نے ان کی بات نہیں سنی۔ اہل محلہ نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے اپیل کی ہے کہ سیوریج کے پانی کی فوری نکاسی کا انتظام کیا جائے تاکہ عوام سکون کا سانس لے سکیں۔