پیرمحل:مضافاتی آبادیاں بنیادی سہولیات سے محروم

پیرمحل:مضافاتی آبادیاں بنیادی سہولیات سے محروم

پیرمحل (نمائندہ دنیا)مضافاتی آبادیاں ذوالفقار کالونی، علی رضا ٹاؤن، اضافی آبادی، اپر کالونی اور شادمان کالونی بنیادی سہولیات کی شدید کمی کا شکار ہیں۔

 ہزاروں نفوس پر مشتمل ان آبادیوں میں نہ تو پکی سڑکیں ہیں، نہ سولنگ، نہ پینے کا صاف پانی، نہ ہسپتال اور نہ ہی بجلی دستیاب ہے ، جس سے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ذوالفقار ٹاؤن اور علی رضا ٹاؤن کی نصف آبادی آج بھی بجلی سے محروم ہے ، جبکہ بچوں کو سکول نہ ہونے کی وجہ سے دوردراز کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے ۔ پکی سڑک نہ ہونے کے باعث بارش کے موسم میں مکین شدید پریشانی کا شکار ہوتے ہیں اور سڑک پر گرنے کے واقعات میں کئی افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔مکینوں نے بتایا کہ ہزاروں نفوس پر مشتمل چک کو ایم پی اے یا ایم این اے کی گرانٹس سے محروم رکھا گیا ہے ۔ مکینوں، جن میں بابا امین، چوہدری محمد شفیق اور میاں محمود شامل ہیں، نے ایم پی اے ، ایم این اے اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری طور پر بنیادی سہولیات بشمول بجلی، پانی، ہسپتال، سکول، سڑکیں، سولنگ اور نالیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں