آر پی اوسے 45ویں ایم سی ایم سی کورس کے وفد کی ملاقات

آر پی اوسے 45ویں ایم سی ایم سی کورس کے وفد کی ملاقات

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا سے 45ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) کے زیرتربیت افسران کے وفد نے ملاقات کی۔ آر پی او فیصل آباد نے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر، ایس ایس پی آپریشنز فرقان بلال، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) سلیم عباس اور دیگر افسران کے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کیا

۔اس موقع پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے وفد کو فیصل آباد ریجن پولیس کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد ریجن میں پولیس کے تمام شعبہ جات کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انویسٹی گیشن اور آپریشنز ونگ کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے پولیس ورکنگ کی جدید پولیسنگ ماڈل پر منتقلی اور حالیہ ڈیجیٹل پولیسنگ اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔آر پی او نے وفد کو فیصل آباد ریجن میں لاء اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال، فارنرز سکیورٹی، ایئرپورٹ سکیورٹی اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے انتظامات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔آر پی او فیصل آباد نے پولیس ملازمین کی ویلفیئر، پولیس شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کے بارے میں بھی وفد کو آگاہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں