’’ایئر آف یوتھ‘‘ کے تحت 3 ماہ کا جامع سپورٹس شیڈول تیار

’’ایئر آف یوتھ‘‘ کے تحت 3 ماہ کا جامع سپورٹس شیڈول تیار

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سال 2026ء کو ‘‘ایئر آف یوتھ’’ قرار دیے جانے کے فیصلے کی روشنی میں ڈویژنل انتظامیہ نے فیصل آباد ڈویژن کی سطح پر تین ماہ پر مشتمل کھیلوں کی سرگرمیوں کا جامع شیڈول ترتیب دے دیا ہے ۔

اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے کوارٹر میں مارچ 2026ء تک کرکٹ، ہاکی، فٹبال، ٹیبل ٹینس، سائیکل ریلی، مارشل آرٹس، شطرنج اور کراٹے کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے ۔کمشنر فیصل آباد نے دیگر اضلاع کو بھی کھیلوں کے مقابلوں کا مکمل پلان فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نیشنل گیمز کراچی میں فیصل آباد ڈویژن کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 200 میڈلسٹ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا بھی فیصلہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں نوجوانوں کو بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں