کمشنر کا الائیڈ ہسپتال کا دورہ، علاج و صفائی کے انتظامات دیکھے

کمشنر کا الائیڈ ہسپتال کا دورہ، علاج و صفائی کے انتظامات دیکھے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ‘‘معیاری علاج اب عوام کی دہلیز پر’’ کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

 اسی سلسلے میں انہوں نے الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ کیا۔کمشنر فیصل آباد نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، علاج معالجہ سے متعلق دریافت کیا، طبی مشینری کے فعال ہونے کا جائزہ لیا اور مریضوں کو ہسپتال سے ادویات کی فراہمی کی تصدیق کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے بھی گفتگو کی۔کمشنر راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ ہسپتال کو شکایت فری بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور واش رومز میں پانی کی دستیابی اور صفائی کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو جدید، معیاری اور تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے انسپکشن کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔ دورے کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم یوسف بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں