کمپنی کی رقم ہتھیانے کے لئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا گرفتار

کمپنی کی رقم ہتھیانے کے لئے  ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمپنی کی رقم ہتھیانے کے لئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے غلام رسول نگر کے قریب نجی کوریئر کمپنی کے ملازم کی جانب سے مبینہ طور پر کمپنی کی رقم ہتھیانے کے لئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا گیا۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں