چناب نگر:موسم سرما میں گڑ کی پیداوار، مقامی کاشتکار خوش
چناب نگر (نامہ ناگار)چناب نگر کے باسی روایتی طریقوں سے گنے کا رس نکال کر گڑ تیار کر رہے ہیں۔
موسم سرما کے آغاز سے ہی گڑ بنانے کے لیے بیلنے لگائے جاتے ہیں اور پکنے کے بعد اسے ٹکیوں کی شکل دے کر فروخت کیا جاتا ہے ۔ مختلف خشک میوہ جات سے تیار شدہ گڑ شہریوں میں مقبول ہے اور بیرون ممالک بھی بھیجا جاتا ہے ۔کاشتکاروں کے مطابق شوگر ملز مالکان مناسب ریٹ نہ دینے کے سبب وہ گنا فروخت کرنے کے بجائے مقامی سطح پر گڑ تیار کر کے زیادہ منافع حاصل کر رہے ہیں۔