بلدیاتی انتخابات:آج سے جماعت اسلامی کا ریفرنڈم
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے لیے عوامی ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
اس حوالے سے جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ر اقبال حصاری نے شورکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں 15 جنوری سے 18 جنوری تک عوامی ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس کے ذریعے عوام کی رائے سامنے لائی جائے گی۔پروفیسر اقبال حصاری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں تاکہ حقیقی عوامی نمائندگی ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوسی چیئرمین براہِ راست عوامی ووٹ سے منتخب کیے جائیں اور بیوروکریسی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت کام کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام مضبوط ہونے سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ممکن ہو سکے گی۔ عوامی ریفرنڈم کے ذریعے شہری اپنی رائے کا اظہار کریں گے ، جسے حکومتی ایوانوں تک پہنچایا جائے گا۔پریس کانفرنس کے موقع پر اشفاق حصاری، محمد مشتاق اور جماعت اسلامی کے دیگر مقامی عہدیدار بھی موجود تھے ۔