جامعہ مسجد میں ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، مسائل سنے

جامعہ مسجد میں ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، مسائل سنے

متعلقہ افسروں کو درخواستوں پر عملدرآمد اور فالو اپ رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے ضلع چنیوٹ میں اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعۃ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد سرداراں اقبال، نزد پریس کلب چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی، انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسروں اور نمازیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔ ؎

انہوں نے متعلقہ افسروں کو شہریوں کی دادرسی یقینی بنانے اور کمپلینٹ سیل کو درخواستوں پر عملدرآمد کے بعد فالو اپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈی پی او نے شرکاء کو پنجاب پولیس کی مختلف سروسز سے آگاہ کیا اور نئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی تلقین کی۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانا حضور نبی کریم ﷺ کی سنت ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر سنے اور حل کیے جا سکیں اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں