کمشنر کا تحصیل سٹی کا دورہ، صفائی کے اقدامات جاری رکھنے کی تاکید
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایک دن ایک تحصیل پروگرام کے تحت کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ہمراہ تحصیل سٹی کا دورہ کیا۔
انہوں نے جھنگ روڈ پر چک221 میں کوڑے کے ڈھیروں کو کلیئر کرایا جبکہ علاقہ میں صفائی کے مزید اقدامات جاری رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے جھنگ روڈ پر سیوریج زدہ تالاب کو ڈی واٹر کرنے کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔