جڑانوالہ:جامعہ مرکز تبلیغ الاسلام میں امتحانات، انعامات تقسیم

جڑانوالہ:جامعہ مرکز تبلیغ الاسلام میں امتحانات، انعامات تقسیم

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جامعہ مرکز تبلیغ الاسلام جڑانوالہ کے ابوذر کالونی مرکز میں سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے 40 سے زائد بچوں نے حصہ لیا۔

امتحانات میں قاری شعیب شیخ اور قاری شاہد مدنی نے حفاظ کرام سے قرآن کریم کے مختلف حصوں سے سوالات کیے ۔ حفاظ کرام نے اپنے جوابات سے اپنی مہارت اور کارکردگی کا ثبوت دیا۔ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر منتظمین مدرسہ ملک عتیق الرحمن فاروق ڈھلوں نے کہا کہ مرکز تبلیغ الاسلام جڑانوالہ میں بہترین دینی خدمات انجام دے رہا ہے اور طلبہ کو قرآن کی تعلیمات کے ساتھ بہترین رہائش اور کھانے کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ والدین کا اعتماد انتظامیہ کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مدارس دین کو پھیلانے اور سکھانے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور دین کی خدمت کر کے ہی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ اس موقع پر ملک خلیل الرحمن، ملک حبیب الرحمن، ملک حظیفہ عتیق اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں