جڑانوالہ:اے سی کا سہولت بازار اور نگہبان سنٹر کا دورہ

جڑانوالہ:اے سی کا سہولت بازار اور نگہبان سنٹر کا دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نصرت شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد رضوان کے ہمراہ سہولت بازار اور نگہبان سنٹر کا دورہ کیا،

جہاں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے محلہ وریام نگر سمیت دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا گیا اور عملے کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے واضح کیا کہ صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی یا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں