ماہ صیام میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا:ڈی پی او
چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر میں پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر دیے گئے ہیں
تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ماہ صیام میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد، امام بارگاہوں، سہولت بازار، آٹا پوائنٹس، ریڑھی بازار اور مدنی دسترخوان میں سکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے 500سے زائد افسران اور جوان تعینات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے ۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ سرکل افسران رمضان ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی چیکنگ کریں گے اور سکیورٹی و دیگر انتظامات کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر امن و امان قائم رکھا جائے گا اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔