سمندری:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ‘ عوام میں بے چینی
سمندری (نمائندہ دنیا )سمندری کے عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ اضافہ ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا طوفان لے آئے گا، جبکہ عام آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ۔