پولیس نے 2مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے دو مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔ جو معذوری کا ڈھونگ رچا کر بھیک مانگتے ہوئے اپنی جیبیں بھر رہے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔