نمبردار وں کو جرائم کی روک تھام میں کردار ادا کرنے کا حکم
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میونسپل کارپوریشن میں نمبردار کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں آر پی او سہیل اختر سکھیرا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلیم عباس، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضیٰ سمیت دیگر افسران اور نمبرداران نے شرکت کی۔کمشنر اور آر پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمبردار معاشرتی تحفظ اور جرائم کی روک تھام میں فعال کردار ادا کریں اور حکومتی پالیسیوں و اقدامات کو نچلی سطح پر اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور دیہات میں امن و امان کے قیام کے لیے جاری اقدامات میں معاونت فراہم کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نمبرداران چھوٹے تنازعات اور پرانی دشمنیوں کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں اور ڈویژنل، ضلعی و پولیس انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔