ایران کے حملے بڑھ گئے، تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ، مزید 2 اسرائیلی ہلاک
تہران: (دنیا نیوز) مجتبی خامنہ ای کے سپریم لیڈر منتخب ہونے کے بعد اسرائیل میں ایرانی حملے بڑھ گئے۔
ایران کے حملوں میں تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، مزید دو اسرائیلی ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے، مارے گئے اسرائیلیوں کی تعداد تیرہ ہوگئی، مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے چار امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کئے گئے، واضح رہے کہ ایران کے حملوں میں زخمی ایک اور امریکی فوجی ہلاک ہوگیا، آپریشن ایپک فیوری میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی سینٹ کام نے ایران سے جنگ میں ساتویں امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، امریکی فوجی یکم مارچ کو سعودی عرب میں ہونے والے حملے میں زخمی ہوا تھا۔