ڈجکوٹ: محکمہ جنگلات کی شجرکاری مہم، نہر کنارے پودے لگائے

ڈجکوٹ: محکمہ جنگلات کی شجرکاری  مہم، نہر کنارے پودے لگائے

ڈجکوٹ(نمائندہ دنیا )محکمہ جنگلات کی جانب سے بھرپور شجرکاری مہم جاری ہے اور نہر کنارے ہزاروں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ مہم کے سلسلے میں نہر گوگیرہ برانچ روڈو کورو بنگلہ پر بھی شجرکاری کا آغاز کر دیا گیا۔

فارسٹ آفیسر محمد عیسی اور سماجی شخصیات نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مہم کی کامیابی کے لئے دعا کی۔فارسٹ بلاک آفیسر محمد عیسی کا کہنا ہے کہ اب تک دس ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ روڈو کورو بنگلہ ڈجکوٹ پر مزید دس ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں اور ان کی مناسب دیکھ بھال بھی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں