علی لاریجانی کی شہادت امت کیلئے اتحاد کا پیغام : محبوب الزماں

علی لاریجانی کی شہادت امت کیلئے اتحاد کا پیغام : محبوب الزماں

آج امت مسلمہ کو فرقہ واریت سے بالا ہو کر عملی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے امریکی و اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ایران کے سکیورٹی چیف اور سابق سپیکر علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد علی لاریجانی کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ظلم و جبر اور سامراجی قوتوں کے خلاف متحد ہونے کا پیغام ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو فرقہ واریت سے بالا ہو کر مشترکہ دشمن کے خلاف عملی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، بصورت دیگر تاریخ حکمرانوں کو معاف نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جاتا بلکہ تاریخ کا دھارا موڑ دیتا ہے ۔پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت نے امریکہ کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کا راستہ اختیار کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کے سامنے حضرت امام حسین کے کردار کی مثال پیش کی ہے ۔ انہوں نے عالم اسلام کے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر امت کی قیادت کریں اور بیرونی دباؤ سے نکلیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آج فلسطین اور ایران نشانے پر ہیں تو کل پاکستان یا دیگر اسلامی ممالک بھی اس جارحیت کی زد میں آ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں