کمالیہ:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم

کمالیہ:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم

گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ،کوتاہی برداشت نہیں :چودھری جاوید

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی کمالیہ چودھری جاوید اختر گجر نے سرکل کمالیہ کے تمام تھانوں کے افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی ایس پی نے افسروںکو ہدایت کی کہ گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، اس لئے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں