چنیوٹ میں لائیوسٹاک کی بہتری کیلئے تربیتی سیشنز کا انعقاد
اعلیٰ معیار کے سیمن سے مویشیوں کی نسل میں بہتری لائی جا سکتی :ڈاکٹر واجد
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ضلع چنیوٹ میں لائیوسٹاک کے شعبے کی بہتری ،پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ چنیوٹ، بھوانہ اور لالیاں میں مرحلہ وار شرکاء کو ٹریننگ فراہم کی گئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب لاہور ڈاکٹر واجد ارشد خان اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ڈاکٹر واجد نے بتایا کہ پروگرام کے تحت اعلیٰ معیار کے سیمن کے استعمال سے مویشیوں کی نسل میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔