کفایت شعاری: انتظامیہ کا ایک ہی وہیکل پرسائٹس کا دورہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے تحت ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد کی طرف سے کفایت شعاری کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔
شہر میں مختلف سرکاری امورکے حوالے سے سائٹ وزٹس کے لئے ایک ہی وہیکل کا استعمال کیا جارہا ہے ۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)ندیم ناصر نے ڈی جی ایف ڈی اے ،ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی،سی او میونسپل کارپوریشن،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ودیگر افسران کے ہمراہ ایک ہی وین پر ڈی گراؤنڈ،سمن آبادودیگر علاقوں میں عوامی بہبود کے منصوبوں کا دورہ کیا۔