حکومت عوام کو مشکلات میں نہیں دیکھنا چاہتی : میاں عرفان
کفایت شعاری اب اختیاری نہیں بلکہ ہماری مشترکہ ذمہ داری بن گئیامریکا ،ایران جنگ رکوانے کیلئے پاکستان بھرپور کوششیں کر رہا :بیان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما ء واین اے 101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ پٹرول پر 95 اور ڈیزل پر 203 روپے اضافے کی تجویزمستردکرنے سے ثابت ہوگیا کہ حکومت عوام کو مشکلات کاشکارنہیں دیکھناچاہتی اس لئے حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود125 ارب روپے کابوجھ خود برداشت کرنے کافیصلہ کیا ، توقع ہے وزیراعظم شہباز شریف آ ئندہ چندروزتک مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کااعلان کریں گے۔
اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے اس ہفتے مزید 56 ارب روپے کا اضافی بوجھ وفاقی حکومت خود برداشت کریگی، کفایت شعاری اب اختیاری نہیں بلکہ ہماری مشترکہ ذمہ داری بن گئی ،امریکا اور اسرائیل کی ایران سے جنگ رکوانے کیلئے پاکستان سفارتی سطح پر ثالثی کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے ، مفاہمتی عمل میں فیلڈمارشل سید عاصم منیر فعال اور کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دو محاذوں پر انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اہم ترین کردار ادا کر رہا ہے حکومت ایک طرف قومی مفادات کے تحفظ اور عوام کو عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں قیامت خیز اضافے سے بچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے تو دوسری جانب سفارتی محاذ پر امن کے قیام کیلئے دن رات متحرک ہے ،دنیا اس وقت ایک غیر معمولی اور مشکل ترین صورتحال سے نبرد آزما ہے جہاں بڑی بڑی معیشتیں بے بسی کی خاموش تصویر بنی ہوئی ہیں۔