جڑانوالہ میں انسدادِ کوڑا کرکٹ مہم کا باقاعدہ آغاز

جڑانوالہ میں انسدادِ کوڑا کرکٹ مہم کا باقاعدہ آغاز

شہریوں سے کوڑا کرکٹ مناسب جگہوں پر تلف کرنے کی اپیل

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جڑانوالہ میں صفائی ستھرائی کے فروغ کیلئے انسدادِ کوڑا کرکٹ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ سی ای او ملک احسن سلیم، پروجیکٹ منیجر خزلقہ جلیل، تحصیل منیجر عمران فقیر، آپریشن منیجر سٹی عادل محمود بٹ اور رورل آپریشن منیجر جاوید اسلم کی ہدایات پر مہم شہر بھر اور دیہی علاقوں میں جاری ہے۔ ستھرا پنجاب اتھارٹی کے تحت علی اینڈ کو اور رشید احمد کنسورشیم کی جانب سے مہم کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ شہر کے مختلف بازاروں، گلی محلوں اور رہائشی علاقوں میں میگا فون کے ذریعے صفائی سے متعلق آگاہی اعلانات کروائے گئے ۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کوڑا کرکٹ مناسب جگہوں پر تلف کریں اور عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جڑانوالہ صاف اور خوبصورت بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں