شورکوٹ:ارتھ آور منانے کیلئے میونسپل کمیٹی میں آگاہی واک

شورکوٹ:ارتھ آور منانے کیلئے میونسپل کمیٹی میں آگاہی واک

میٹنگ کا بھی انعقاد، اسسٹنٹ کمشنر ، سی او میونسپل کمیٹی سمیت دیگر افسر شریک

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ارتھ آور منانے کے حوالے سے میونسپل کمیٹی شورکوٹ میں اہم میٹنگ اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر، سی او میونسپل کمیٹی توصیف الرحمن، ایس ڈی او حافظ محمد عثمان سمیت دیگر افسر شریک ہوئے۔ اس موقع پر محمد اشرف، انجمن تاجران کے عہدیدار اور میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک ارتھ آور کے موقع پر اپنی بجلی بند رکھیں تاکہ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دیا جا سکے، اس دوران دیگر شہریوں کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری عمارتوں کی لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی تاکہ اس مہم کو مؤثر بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں