ریسکیو اہلکاروں کا تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ

 ریسکیو اہلکاروں کا تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ

ریسکیو 1122 معاشرتی فلاح کے دیگر شعبوں میں بھی کردار ادا کر رہا :طاہرہ خان

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ میں ریسکیو 1122 کے بہادر اور خدمت جذبے سے سرشار جوانوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے رضاکارانہ خون کے عطیات فراہم کئے ۔تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو زندگی بھر خون کی مسلسل ضرورت رہتی ہے ، جس کے پیش نظر ریسکیو اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ سماجی خدمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں بھرپور شرکت کی۔  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان نے اس موقع پر کہا کہ ریسکیو 1122 نہ صرف ایمرجنسی صورتحال میں عوام کی خدمت کرتا ہے بلکہ معاشرتی فلاح و بہبود کے دیگر شعبوں میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں