شورکو ٹ چھاؤ نی : وفاقی وزیر جنید انوار سے معروف کاروباری شخصیات کی ملاقات

شورکو ٹ چھاؤ نی : وفاقی وزیر جنید انوار سے معروف کاروباری شخصیات کی ملاقات

شور کوٹ چھاؤنی(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری سے معروف کاروباری شخصیات طاہر مصطفی ٰ اور ڈاکٹر مقصود صادق نے گزشتہ روز ملاقات کی ہے۔

 معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی طاہر مصطفیٰ اور ممبر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی حکومتِ پاکستان ڈاکٹر مقصود صادق کی وفاقی وزیر سے ملاقات میں ملکی معیشت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جنید انوار چودھری نے کہا کہ حلقے کے عوام سے مسلسل رابطے میں رہتا ہوں،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں