جڑانوالہ :ا نتظا میہ متحرک تجاوزات کے خاتمے کیلئے کارروائی تیز
چیف آفیسر نے خود موقع پر موجود رہ کر فٹ پاتھوں پر سے سٹالز کا خاتمہ کروایا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں جڑانوالہ کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے شہر بھر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور سرکاری جگہوں پر قائم تجاوزات فوری ختم کرنے کے احکامات جاری کیے ۔کارروائی کے دوران چیف آفیسر نے خود موقع پر موجود رہ کر فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی سٹالز اور دکانوں کا خاتمہ کروایا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید رمضان بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے کہا کہ شہر کے تمام بازاروں اور دیگر علاقوں میں انسداد تجاوزات مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کے لیے تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، اور اس حوالے سے بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔